پاکستان اور بھارت کے تعلقات ماضی میں بھی کشیدہ رہے ہیں خود ہی دیکھ لیں گے، صدر ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں سیاحتی مقام پر ہونے والے مہلک حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہونے کی صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات خود ہی طے کر لیں گے۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی تنازع رہا ہے، اور وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتے ہیں۔ ایک سوال کیا گیا کہ وہ ان رہنماؤں سے رابطہ کریں گے، تو ٹرمپ نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے معاملہ طے کر لیں گے پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست کشیدگی ہے، لیکن ایسا ہمیشہ سے رہا ہے۔
خیال رہے کہ منگل کو کشمیر کے ایک میدان میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، بھارت نے حسب روایت اس حملے میں پاکستانی عناصر کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے تاہم پاکستان نے اس الزام کی تردید کی ہے۔