سلمان خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان سے ملاقات، ویڈیو وائرل

Apr 26, 2023 | 23:38:PM
سلمان خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان سے ملاقات، ویڈیو وائرل
سورس: @instagram/anammirzaaa
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان  سے دبئی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی ملاقات ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

تفصیلات کے مطابق  سپرسٹار سلمان خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان" کی پروموشن کے لیے دبئی کا دورہ کیا۔دبئی میں ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران وہ سابق بھارتی ٹینس  سٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان اور بہن انعم سے ملے۔سلمان خان دونوں سے انتہائی گرم جوشی اور پیار سے ملے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔ انعم مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر سلمان خان سے ہونے والی اپنی ملاقات کی کچھ خوبصورت یادیں شیئر کی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین سلمان خان کو اذہان ملک کے ساتھ دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)

واضح رہے کہ سلمان خان اب ممبئی واپس چلے گئے ہیں اور اُنہیں میڈیا نے آج سخت سیکیورٹی کے ساتھ ممبئی ایئر پورٹ سے باہر آتے ہوئے دیکھا۔