9خواتین سے بیک وقت شادی کرنیوالا اب کیوں خوش نہیں ؟

Apr 26, 2022 | 21:15:PM
9خواتین، شادی، آرتھر اوورسو ، بیویوں ،ہمراہ
کیپشن: 9خواتین سے شادی کرنیوالا آرتھر اوورسو  بیویوں کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کو  ایک عدد خاتون سے شادی کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے، ان حالات میں برازیل کے ایک رہائشی کی دلچسپ کہانی سامنے آئی جس نے ایک تقریب میں بیک وقت نو خواتین کے ساتھ شادی کر کے دنیا بھر شہرت حاصل کرلی لیکن اب وہ شخص اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بندھن میں جڑنے والے دو نامعلوم افراد اپنی پوری زندگی ایک ساتھ گزارنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ اس رشتے میں بہت زیادہ سمجھوتے اور ذمہ داریاں بھی شامل ہوتی ہیں ۔ لیکن کئی مرتبہ شادی لاکھ کوششوں کے بعد بھی ناکام ہوجاتی ہے ۔ لوگ ایک دوسرے کو نہیں سمجھ پاتے ہیں ، جس کی وجہ سے رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔ جہاں بہت سے لوگ شادی کو سنبھال نہیں پاتے ہیں تو وہیں برازیل میں رہنے والے آرتھر اوورسو ایک تقریب میں نو خواتین کے ساتھ شادی کر کے سرخیوں میں چھا گئے ۔رپورٹ کے مطاب  پچھلے سال ہی ایک ساتھ نو خواتین سے شادی کر کے آرتھر موضوع بحث بن گئے تھے ۔ ان کی شادی کی تصویریں دیکھ کر کئی مردوں کو بھی رشک آنے لگا۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ چمکنے والی ہر چیز سونا نہیں ہوتی۔ کئی لوگوں کو آرتھر کی طرح زندگی کی چاہت ہونے لگی ، لیکن آرتھر کا نیا انکشاف ان لوگوں کیلئے  چونکا دینے والا ہو سکتا ہے ، جو ایک ساتھ نو خواتین کے شوہر بننا چاہتے ہیں۔ آرتھر اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیویوں میں جلن پیدا ہوگئی ہے جسکی وجہ سے پریشانیاں شروع ہوگئی ہیں۔آرتھر نے خود اپنی زندگی کے بارے میں تجربہ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نو بیویوں کو ایک ساتھ خوش رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور وہ خود بھی اپنے روٹین سے بور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب رومانس ان پر ضرورت سے زیادہ بوجھ بنتا جا رہا ہے۔ روٹین کے مطابق وہ ہر روز اپنی الگ بیوی کو وقت دیتے ہیں ۔ لیکن کئی مرتبہ وہ کسی اور کے ساتھ ہوتے ہیں اور کسی اور کے بارے میں سوچتے ہیں ۔ یہ کافی مایوس کن ہو رہا ہے۔

رپورٹ کےمطابق آرتھر نے بتایا کہ اس کی نو بیویوں میں سے ایک اس سے علیحدگی اختیار کر چکی ہے۔ آرتھر اس کو اکیلا چاہئے تھے ، لیکن وہ اپنی دیگر بیویوں کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے تھے ۔ ایسے میں اس نے آرتھر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ جلد ہی دونوں کا طلاق بھی ہو جائے گا۔ آرتھر کو اس علیحدگی کا شدید دکھ ہے لیکن اب وہ اپنی دیگر بیویوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہے ۔ آرتھ نے بتایا کہ ہر ایک کی فطرت الگ ہوتی ہے۔ کچھ شرمیلی ہیں اور کچھ حاوی ہونا پسند کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دعا زہرہ نے اپنے والد کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا