اداکارہ زہرہ عامر کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، تصویر بھی شیئر کردی

Apr 26, 2022 | 01:36:AM
پاکستانی اداکارہ زہرہ عامر، جڑواں بیٹوں، پیدائش
کیپشن: اداکارہ زہرہ عامر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ زہرہ عامر کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ دو جڑواں بیٹوں کی ماں بن گئی ہیں، اداکارہ کی جانب سے اپنی پوسٹ میں تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں دونوں نومولود کو دیکھا جاسکتا ہے۔زہرہ عامر کے بچوں کی پیدائش کولمبیا کے ہاو¿ورڈ کاو¿نٹی جنرل ہسپتال میں ہوئی۔
واضح رہے کہ زہرہ عامر نے گزشتہ برس انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی اگست 2020 میں ہوئی تھی۔
زہرہ عامر نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ہم جلد ایک نہیں بلکہ دو بچوں کے والدین بننے جا رہے ہیں اور اس کی خوشی لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر نے آئنہ آصف کو بھائی پکارنے سے منع کردیا