احد رضا میر نے آئنہ آصف کو بھائی پکارنے سے منع کردیا

Apr 25, 2022 | 23:44:PM
اداکارہ عینا آصف، احد رضا میر، بھائی پکارنے سے منع کردیا،
کیپشن: احد رضا میر، آئنہ آصف،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کم عمر اداکارہ آئنہ  آصف نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکار احد رضا میر نے انہیں بھائی پکارنے سے منع کر دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئنہ  آصف نے اینکر کو بتایا کہ جب میں ڈرامے کے انٹرویو کے لیے پہلی بار احد رضا میر سے ملی تو میں نے انہیں بھائی کہا تھا اور جب میں اگلے دن ڈرامے کی شوٹنگ پر پہنچی تو احد رضا میر نے مجھے بھائی پکارنے سے منع کر دیا تھا۔ آئنہ  آصف کے مطابق احد رضا میر کا کہنا تھا کہ ’ مجھے کسی کا بھائی نہیں بننا ہے، مجھے بھائی مت پکارنا،‘ اس لیے وہ انہیں ’ سَر‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہیں۔


آئنہ  آصف کا مزید کہنا تھا کہ ’احد رضا میر کا شروع سے ہی ان کے ساتھ رویہ بہت اچھا تھا، شوٹنگ کے پہلے دن ان کے سارے سین احد رضا میر کے ساتھ تھے اور انہیں شوٹنگ پر بہت مزہ آیا تھا۔‘
حال ہی میں آئنہ  آصف کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر احد رضا میر کے ہمراہ چند تصویریں شیئر کی گئی ہیں، جس میں آئنہ  آصف نے انہیں اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے" عظیم انسان" کا لقب دیا ہے۔
خیال رہے کہ 14 سالہ اداکارہ آئنہ  آصف احد رضا میر کے ساتھ ایک ڈرامے کا حصہ ہیں، جس میں احد رضا میر ان کے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  علیزے شاہ دلہن بن گئیں..تصاویر وائرل