اداکارہ کنگنا رناوت کے بچپن میں جنسی ہراساں کئے جانے سے متعلق انکشافات

Apr 26, 2022 | 01:28:AM
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ، کنگنارناوت، انکشاف،
کیپشن: کنگنارناوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔
اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ بچپن میں جہاں رہتی تھی وہاں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی، ایک لڑکا مجھے نامناسب طریقے سے چھوتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہراساں کرنے کا یہ واقعہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ کئی بچوں کے ساتھ پیش آچکا ہے، ہم میں سے بھی کئی لوگ اس نامناسب صورت حال سے گزرے ہوں گے، لیکن اس پر عوامی سطح پر گفتگو نہیں ہوتی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارا خاندان ہر حد تک بچوں کی حفاظت کرلے لیکن پھر بھی انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر نے آئنہ آصف کو بھائی پکارنے سے منع کردیا