کابینہ کارروائی آن لائن، تیاری شروع، کروڑوں کی بچت

Apr 26, 2021 | 14:16:PM
کابینہ کارروائی آن لائن، تیاری شروع، کروڑوں کی بچت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)وزیراعظم عمران خان  کی ہدایت پر وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کےتحت ہوگی، وفاقی کابینہ کے تمام ممبرا ن کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیئے گئے ہیں۔ کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، اجلاس کے منٹس آن لائن فراہم کئے جائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔حکومت کو آن لائن نظام  پر منتقلی سے سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، کاغذی استعمال ختم اور پرنٹنگ اخراجات کی بھی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ  آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 22 افراد کو  کورونا وائرس سے متاثر کرنے والا شخص  گرفتار
 



 
 

 

 
 


 
 
 
ا