اداکار اعجاز خان نے پوترا پونیا کی سالگرہ پر کچھ ایسا کیا کہ ہنگامہ مچ گیا

Apr 26, 2021 | 11:53:AM
اداکار اعجاز خان نے پوترا پونیا کی سالگرہ پر کچھ ایسا کیا کہ ہنگامہ مچ گیا
کیپشن: بھارتی ٹی وی اداکار اعجاز خان  اور اداکارہ پوترا پونیا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے مشہور ٹی وی اداکار اعجاز خان نے ٹی وی اداکارہ پوترا پونیا کے یوم پیدائش پر  سب کے سامنے اپنےخاص انداز میں کچھ ایسا   کیا جس پر شوشل میڈیا پر   ہنگامہ مچ گیا۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹی وی اداکارہ پوترا پونیا نے اپنا 34 واں یوم پیدائش منایا اور اس موقع پر ان کے ساتھ کوئی رہا ہو یا نہ رہا ہو  لیکن اعجاز خان ضرور ان کے ساتھ نظر آئے ۔بگ باس 14 سے مشہور ہوئی اداکارہ پوترا پونیا اور اعجاز خان کی قربتیں کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہیں ۔ اب ان دونوں کا ٹی وی انڈسٹری کی بہترین رومانوی جوڑی میں شمار ہوتا ہے ۔ دونوں کو اکثر ساتھ میں دیکھا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی رومانٹک تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔اعجاز خان نے پوترا کیلئے ان کا یوم پیدائش اور بھی خاص بنا دیا ہے ۔ پوترا پونیا کے یوم پیدائش منانے  کی تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ، جس میں اداکارہ کے ساتھ اعجاز خان بھی نظر آرہے ہیں ۔ اس موقع پر اعجاز خان نے پوترا پونیا کے ساتھ اپنے پیار کا کھل کر اظہار کیا اور میڈیا کے سامنے پوترا پونیا کا بوسہ لینے سے بھی نہیں ہچکچائے ۔اس حوالے دونوں کے مداح  کمنٹس کرتے ہوئے انہیں اکھٹے رہنے  کی بھی مبارکباد دے رہے ہیں اور شادی کےمعاملے پر  بھی سوال پوچھ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: 22 افراد کو  کورونا وائرس سے متاثر کرنے والا شخص  گرفتار