پی ٹی آئی پشاور جلسہ، 1 کروڑ کارکنوں کو لانے کا دعویٰ،پارٹی قیادت کیلئے درد سر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)تحریک انصاف کا 27 ستمبر کو پشاور میں جلسہ، قیادت کا جلسے میں ایک کروڑ کارکنان لانے کا دعویٰ ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا جذباتی اعلان، پارٹی قیادت کے لئے سردرد بن گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے جذباتی اعلان کےبعد پی ٹی آئی کور و سیاسی کمیٹی کی جانب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گئے،قیادت کی جانب سے ہر رکن قومی اسمبلی کو ایک ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کا رکن پانچ سو کارکنوں کو ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اراکین اسمبلی اگر ٹارگٹ پورا کر بھی لیتے ہیں تو 90 ہزار کارکنانِ جمع ہو سکیں گے، جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کے لئے ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنماوں کو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں،پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے رہنماؤں و ٹکٹ ہولڈرز کو کم سے کم 100 کارکن فی کس ساتھ لانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبائی صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر بھی علی امین گنڈاپور کے جذباتی بیانات پر نالاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار لکی ڈئیر کیلئےدعا کریں، حالت تشویشناک ،آئی سی یو وارڈ میں منتقل