اداکار لکی ڈئیر کیلئےدعا کریں، حالت تشویشناک ،آئی سی یو وارڈ میں منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) اسٹیج اور ٹی وی کےنامور کامیڈین اداکار لکی ڈئیر کی حالت مزید بگڑ گئی ،آئی سی یو وارڈ میں منتقل۔اہل خانہ کی مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیج اور ٹی وی کےنامور کامیڈین اداکار لکی ڈئیر کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔لکی ڈئیر کے جگر اور گردے کام کرنا چھوڑ گئے ہیں۔اس کے علاوہ انکے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا جس کے باعث حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔اداکار لکی ڈئیر کےاہل خانہ نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سودخور خاتون کی پولیس سے ملی بھگت، نوجوان پر تشدد اور بجلی کے جھٹکے،ویڈیو وائرل