ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ مزید مضبوط ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی۔انٹربینک میں ڈالر 281.43 روپے سے کم ہوکر 281.41 روپے پر بند ہوا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.45 روپے پر برقرار رہا ۔ جبکہ یورو 40 پیسے سستاہوکر 334.59 روپے،برطانوی پاؤنڈ 19 پیسے سستاہوکر 384.24 روپے،یو اے ای درہم 3 پیسے کم ہوکر 77.74 روپے پر آگیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 7 پیسے بڑھ کر 75.74 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا