روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سمیت تمام کرنسیاں سستی ہو گئیں

Sep 15, 2026 | 17:51:PM
روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سمیت تمام کرنسیاں سستی ہو گئیں
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 277.31 روپے سے کم ہوکر 277.30 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستاہوکر 279.02 روپے، یورو1.31 روپے سستاہوکر 322.63 روپے ، برطانوی پاؤنڈ  89 پیسے سستا  ہوکر 377.24روپے، یو اے ای درہم 11 پیسے سستاہوکر 76.16 روپے ، سعودی ریال 6 پیسے سستا ہوکر 74.42 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں؛ سندھ اسمبلی کا بڑا اقدام،سب پر بازی لے گئی