چین، دنیا کا سب سے اونچا فولادی پل رواں ہفتے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا

Sep 25, 2025 | 17:24:PM
 چین، دنیا کا سب سے اونچا فولادی پل رواں ہفتے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوب مغربی چین میں دنیا کا سب اونچا پل ٹریفک کے لیےرواں ہفتے  کھول دیا جائے گا۔ 

چینی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے انچے پل ’ہوا جیانگ گرینڈ کینین برج‘ 28 ستمبر  کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائیگا ,یہ پل چین کے صوبے گوئیژومیں واقع ہے، اس کی کل لمبائی 2 ہزار 890 میٹر ہے، جبکہ اسکے مرکزی حصے کی چوڑائی 1 ہزار 420 میٹر ہے، اور یہ نیچے بہنے والے دریا سے 625 میٹر بلند ہے۔یہ ایک فولادی پل ہے، جس میں 22 ہزار ٹن فولاد استعمال کیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر پیرس میں واقع 3 آئیفل ٹاورز کے فولاد کے برابر ہے,اس پل کی تعمیر کا کام 2022ء کے اوائل میں شروع ہوا تھا۔اس پل کی تعمیر سے 2 گھنٹے میں مکمل ہونے والا سفر صرف 2 منٹ میں پوارا ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے گوئیژومیں دنیا کے 100 اونچے پلوں میں سے آدھے اسی صوبے میں واقع ہیں۔