مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں: خواجہ آصف

Sep 25, 2025 | 09:24:AM
مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت پر سلامتی کونسل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بڑھتی ہوئی عسکری تشکیل سنگین خطرہ ہے، پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت نے دوسری ایٹمی طاقت پر تیز رفتار میزائل اور کروز داغے، اے آئی کے استعمال سے سفارت کاری کا راستہ محدود ہو جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کے لئے اختراع کو ترجیح دینا ہوگی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کیلئے استعمال ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:بناولنٹ فنڈ پالیسی میں تبدیلی، سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ پر کتنی رقم ملے گی؟