بناولنٹ فنڈ پالیسی میں تبدیلی، سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ پر کتنی رقم ملے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے بناولنٹ فنڈ کے تحت سرکاری ملازمین کی ادائیگیوں کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ملک ابرار احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بناولنٹ فنڈ کے تحت سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق گریڈ 1 سے 10 تک کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر 5 لاکھ روپے، گریڈ 10 سے 16 تک ریٹائرمنٹ پر 10 لاکھ روپے اور گریڈ 16 کے بعد ریٹائرمنٹ پر 15 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
فنڈ کے حکام نے بتایا کہ نئی پالیسی کے مالیاتی اثرات کا جائزہ لینے کیلئے ایک فرم کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس فرم کی طرف سے ہمیں ٹائم لائن فراہم کی جائے گی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں موجود پی پی کے رکن آغا احسن اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد مرنے کا انتظار کر رہی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے نئی پالیسی کے مالیاتی مضمرات کا جائزہ لینے کے لیے فنڈ کو 90 دن کا وقت دیا۔
یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن میں نصب ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ ہٹا دیا گیا
اجلاس میں وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کی ریلیف کے حوالے سے بریفنگ بھی طلب کی گئی جس پر کمیٹی کے ارکان نے سوال کیا کہ پاور ڈویژن سے پوچھا جائے کہ ریلیف کا طریقہ کیا ہو گا۔
بعد ازاں کابینہ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔