کر کٹر عثمان شنواری کو سپرد خاک کر دیا گیا

Sep 25, 2022 | 19:25:PM
کر کٹر عثمان شنواری کو سپرد خاک کر دیا گیا
کیپشن: کرکٹر عثمان
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) لاہور  میں ایک لیگ کے میچ کےدوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز  لاہور میں مقامی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ کے دوران عثمان شنواری نامی کرکٹر فیلڈنگ کے دوران زمین پر گر گئے تھے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عثمان شنواری کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل  کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔آج عثمان شنواری کی نماز جنازہ ڈریم گارڈن کی مسجد میں ادا کی گئی ہے ۔ اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔سوگواران میں عثمان شنواری کی بیوہ ، دو بیٹے  اور دو بیٹیاں ہیں ۔