18 ارب 65 کروڑ کی کرسٹل آئس پکڑی گئی،2 ملزم گرفتار

Oct 25, 2025 | 19:02:PM
 18 ارب 65 کروڑ کی کرسٹل آئس پکڑی گئی،2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے مالیت کی  کرسٹل  آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔2 ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

  ایف بی آر کے مطابق 300 کلو گرام منشیات تافتان سے کوئٹہ آنے والے ٹرک کے تبدیل شدہ فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھیں۔کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی  اطلاع پر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ  نوشکی کے عملے نے کاروائی کی ۔300کلو گرام کرسٹل آئس میتھا مفیٹامائن   کی مالیت کا تخمینہ 18 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار روپے لگایا گیا ہے ،

سمگلنگ میں استعمال ہونےوالے ٹرک کی مالیت کا تخمینہ  80 لاکھ  روپے لگایا گیا ہے۔دونوں  ضبط شدہ    اشیا کی مالیت 18.67 ارب روپے  بنتی ہے۔ ٹرک میں سوار دونوں ملزمان  کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:دہلی:فضا میں آلودگی نے ڈھیرے جما لئے،آنکھوں کی جلن اور سانس کی بیماریاں