ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی

Oct 25, 2025 | 15:10:PM
ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسامہ ملک)ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی، ٹک ٹاک بناتے ہوئے سر پر گولی لگنے سے 22 سالہ فرزانہ چل بسی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے سر پر گولی لگنے سے 22 سالہ فرزانہ جان سے گئی۔

پولیس کے مطابق فرزانہ نے شوہر سے کہا کہ وہ پستول اس کے سر پر رکھ کر ٹک ٹاک بنائے،فرزانہ کے شوہر غلام مصطفی نے پستول سر پر رکھ کر گولی چلائی، اسے معلوم نہیں تھا کہ چمبر میں گولی ہے ۔

فرزانہ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔

پولیس نے فرزانہ کے شوہر غلام مصطفی کو گرفتار کرلیا،فرزانہ کی ایک ماہ قبل ہی نکاح ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خود کو آگ لگانے والی نیپالی گلوکارہ نیتو پاڈیل دم توڑ گئی

پولیس کے مطابق ملزم غلام مصطفی کے پاس سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی ہے۔