ورلڈ کارگو ائیر لائن کو پاکستان سےلا محدود پروازیں شروع کرنے کی اجازت

Oct 25, 2023 | 15:45:PM
ورلڈ کارگو ائیر لائن کو پاکستان سےلا محدود پروازیں شروع کرنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وفاقی حکومت نے ورلڈ کارگو ائیر لائن کو پاکستان سےلا محدود پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملائشین حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے اجازت دے دی ، سول ایوی ایشن کی رضا مندی کے بعد وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی ، ورلڈ کارگو ائیر لائن پاکستان سامان لانے اور لے جانے کا آپریشن شروع کرے گی ،ملائشیا کے ساتھ 1973 میں ائیر لائن سروس کا معاہدہ ہوا تھا،پاکستان اور ملائشیا نے 2007 میں ملٹی ائیر لائن سروس کا ایم او یو سائن کیا تھا،ورلڈ کارگو ائیر لائن 737این پی اینڈ ایف کے 4 بوئنگ طیارے استعمال کرے گی ،وزارت ایوی ایشن نے ملائشین ائیر لائن کو آپریشن کی اجازت سے آگاہ کر دیا۔