خاتون سے کھیتوں میں اجتماعی زیادتی۔۔ظالموں نے ویڈیو بھی بناڈالی

Oct 25, 2021 | 18:06:PM
گوجرہ،خاتون ،اجتماعی زیادتی،ویڈیو
کیپشن: خاتون سے زیادتی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)گوجرہ سے افسوسناک خبر آئی ہے کہ چک نمبر 181گ ب میں بیوہ خاتون کو تین افراد نے اسلحہ کے زورپر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا.

پو لیس کو درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون (ش)کھیتوں سے گھاس لینے گئی تھی کہ گاؤں کے ادریس، اکرم اورفاروق نے اغواء کرکے اسلحہ کے زور پر باری باری زیادتی کی. 

یہ بھی پڑھیں:بھارتی شائقین پاکستانی فتح کی تاب نہ لاسکے ، میچ ختم ہو نے سے قبل حیران کن کام کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل

خاتون نے الزام لگایا کہ ملزموں نے گینگ ریپ کی ویڈیو بھی بنائی۔ اب صلح کے لئے مجبور اور رقم کی آفر بھی کررہے ہیں۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ صدر رانا غفار نے کہا کہ دوملزموں کو حراست میں لے لیا جبکہ تیسرےکی تلاش جاری ہے. متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایاجارہاہے جسکے بعد مزید قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں:بدلی ہے یوں تاریخ۔۔ بابراور رضوان کی تاریخی بیٹنگ پر نیا گاناچھا گیا۔۔ویڈیو وائرل