بھارت سے جیت ۔۔۔۔پاکستان ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار

Oct 25, 2021 | 17:51:PM
پاکستان فیورٹ قرار
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھارت کو شکست دینے کے بعد سیلفی لیتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو ورلڈ کپ کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے جیت کے بعد سابق کرکٹرز پاکستان کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھارتی باولنگ کے حوالے سے کہا کہ بھارت کی باولنگ میں کوئی جان نہیں تھی اور اس نے مخالف ٹیم کے سامنے کچھ زیادہ چیلنجز نہیں رکھے۔اس سے قبل کی گئی ایک ٹوئٹ میں ہرشا بھوگلے نے میچ کے بعد نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں اور ایم ایس دھونی کی ملاقات کو بھی سراہا۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی مائیکل وان نے پاکستان کی فتح پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پی سی بی کو مبارک باد دی اور کہا کہ فیورٹس کی پٹائی کرنا اسے کہتے ہیں۔سابق پاکستانی فاسٹ باولر شعیب اختر نے ایک ٹوئٹ کی جس میں بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ہاں جی! واک اوور چاہیے؟

کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے بھی پاکستان کی فتح کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف اس زبردست جیت کے بعد میری رائے میں پاکستان اب فیوریٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رضوان نے وہی سٹروکس کھیلے جن کی وہ پریکٹس کرتےرہے ۔۔آئی سی سی نے ویڈیو وائرل کر دی