عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے لگا، قیمتوں میں نمایاں کمی

Nov 25, 2025 | 22:25:PM
عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے لگا، قیمتوں میں نمایاں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن ڈیل کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھی گئی،امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 2.16 فیصد کمی کے بعد ریٹ 57.87 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

 برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 62.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کی امریکا کے امن معاہدے پر رضامندی اور مذاکرات میں پیشرفت کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا