ٹرینوں پر اچانک چھاپے،1201 بغیر ٹکٹ مسافروں سے ریکوری اور جرمانہ وصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید)ڈی سی او پاکستان ریلوے انعم علی کے ٹرینوں پر اچانک چھاپے. 1201 بغیر ٹکٹ مسافروں سے 10 لاکھ روپے سے زائد ریکوری کر لی۔ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔
ڈی سی او ریلوے نے چھاپوں کے دوران ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات خاص طور پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈائننگ کارز میں مسافروں کو دی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا بھی جائزہ لیا،ریل کارز، تیزگام، غوری ایکسپریس، بدر ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، قراقرم سمیت دیگر ٹرینوں میں کاروائیاں کی گئیں۔ڈی سی او ریلوے نے لاہور سمیت مختلف اسٹیشنوں کا اچانک دورہ بھی کیا۔ اسٹیشنوں اور سٹالز پر صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔کارروائی کے دوران متعدد سٹالز کو ہزاروں روپے کے جرمانے کیے گئے۔جبکہ غیر معیاری اور غیر منظور شدہ اشیاء فروخت کرنے پر ان اشیاء کو ضبط بھی کر لیا گیا۔ڈی سی او ریلوے انعم علی کے ہمراہ کمرشل انسپکٹر فیصل نذیر اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں:دھرمیندر کے بے شمار افیئرز میں سب سے زیادہ پراسرار رشتہ کس کے ساتھ تھا؟