بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ایم کیو ایم نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی 

Nov 25, 2025 | 18:17:PM
بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ایم کیو ایم نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ  کے بیان پر متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم) نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔  
قرارداد رکن اسمبلی عامر صدیقی نے جمع کروائی، قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان تاریخی طور پر گمراہ کن اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے،سندھ پاکستان کا اٹوٹ آنگ ہے، سندھ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا،ایسے بیانات کا مقصد خطے میں تناو پیدا کرنا ہے۔ 

 قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بھارتی وزیر دفاع کے غیر زمہ دارانہ بیان کو دنیا کے سامنے اٹھائے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  معلوم ہوتامینڈیٹ اب بھی قبول نہیں تو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے؛چیئرمین پی ٹی آئی