معلوم ہوتامینڈیٹ اب بھی قبول نہیں تو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے؛چیئرمین پی ٹی آئی

Nov 25, 2025 | 18:03:PM
معلوم ہوتامینڈیٹ اب بھی قبول نہیں تو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے؛چیئرمین پی ٹی آئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہےکہ ہمیں پتا ہوتا ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جاتا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے، ہم نے اتنی سختیاں برداشت کیں ہم سمجھ رہے تھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات ہری پور ہم اپنی سیٹ کا دفاع نہیں کرسکے،اب کے پی کے میں اور ہر جگہ کسی اور کا سکہ چل رہا یہ ظلم ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے اتنی سختیاں برداشت کیں ہم سمجھ رہے تھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا مگر ہمیں میلی آنکھ سے دیکھا گیا اور مینڈیٹ قبول نہیں کیا گیا 

عوام میں مایوسی پھیلے گی کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے،ایک جیتی ہوئی سیٹ نہ دینا یہ جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہری پور کا ہر پولنگ سٹیشن جیتے ہمیں27 ہزار کی لیڈ تھی،ہری پور کی ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہمیں نہیں دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں اشتعال دلوایا جاتا ہے مگر ہم اشتعال میں نہیں آئینگے،ہر مرتبہ امید سے آتے ہیں کہ ملاقات ہوگی مگر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے،عدالتی آرڈر کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جارہی،چار نومبر کو آخری ملاقات کروائی گئی تھی،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی جو وہ بولیں گے من و عن عمل ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا مزیدکہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو رویہ رکھا گیا وہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،ہم ویڈیو رکھنے والے نہیں ہم عوامی مینڈیٹ سے آتے ہیں،یہ سیٹ اپ نہیں رہے گا یہ جو ترمیم کی گئی اس کے بل بوتے پر چل رہے ہیں ،پاکستان میں جمہوریت چلنی ہی چلنی ہے،کل پشاور میں 26 نومبر کی دعائیہ تقریب ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر علیمہ خان کاپارٹی رہنماوں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا