عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر علیمہ خان کاپارٹی رہنماوں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی رہنماوں نے جیل کے باہر دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ہوگیا ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی بھی رہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔
جس پر عمران خان کی بہنوں نےدھرنا دے دیا ہے،علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین خان کا دھرنا فیکٹری ناکے پر جاری ہے،سلمان اکرم راجہ، مینا خان، مشتاق غنی بھی دھرنے میں پہنچ گئے،ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک،عبدالسلام آفریدی بھی دھرنے میں پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : کل کے احتجاج سے متعلق پارٹی جو فیصلہ کرے گی ، عمل کریں گے :سہیل آفریدی