عمر سرفراز چیمہ کی چار مقدمات میں ضمانت پر سماعت، عدالت نے ریکارڈ طلب کر لیا

Nov 25, 2025 | 17:56:PM
عمر سرفراز چیمہ کی چار مقدمات میں ضمانت پر سماعت، عدالت نے ریکارڈ طلب کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی چار مقدمات میں ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کو آیندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

عدالت نے ضمانتوں پر کاروائی 27  نومبر تک ملتوی کر دی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی نے سماعت کی ، عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

 عمر سرفراز چیمہ نے جی او آر میں سیکورٹی کیمرے توڑنے اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے ، ایک مقدمہ میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور ہو چکی ہے ۔

مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور ہو چکی ہے ، ملزم نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،عمر سرفراز چیمہ کو نو مئی کے  دیگر چار مقدمات میں سزا ہو چکی ہے، مقدمات میں بغاوت اور کارکنان کو فسادات پر اُکسانے کی دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خواتین کی آواز، تحفظ اور خواب اہم ہیں:آصفہ بھٹو زرداری