آئی ایم ایف کی نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدر آمد یقینی بنانےکی ہدایت

Nov 25, 2025 | 15:22:PM
 آئی ایم ایف کی نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدر آمد یقینی بنانےکی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک ) عالمی مالیاتی ادارے نے نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔ 

  آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیرف پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف نظام کو سادہ بنانےکی اصلاحات کے سلسلےکو جاری رکھا جائے، نیشنل ٹیرف کمیشن کا بیرونی مشیروں پر انحصارکم کرن اضروری ہے، نیشنل ٹیرف کمیشن پرلابنگ گروپوں کے اثرورسوخ کو محدود کیاجانا چاہیے۔

آئی ایم ایف کا کہنا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی تکنیکی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے، ادارے کی ساکھ مضبوط بنائی جائے اور بیرونی اثر و رسوخ کو کم کیا جائے، رینٹ اسکینگ کے رجحانات کو کم کیا جائے اور شفافیت میں اضافہ کیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ؟  اہم خبر آگئی

 آئی ایم ایف کے مطابق کسٹم کے نفاذ کا کمزور نظام ٹیرف اصلاحات کے اثرات کو کمزور کررہا ہے، کسٹم میں خامیاں دورکی جائیں، سیکشن 18اے ففتھ شیڈول ختم کیا جائے، کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 19کے تحت چھوٹ کے استعمال کو محدود کیاجائے جب کہ ٹیرف اسٹرکچر  یقینی بنانے کےلیے صوابدیدی ٹیکس چھوٹ کو بھی کم کیا جائے۔