ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا:شہبازشریف ،تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے:طیب اردوان  

Nov 25, 2022 | 22:05:PM
ترکیہ,مشکل وقت ,شہبازشریف ،تعلقات , مضبوط ,رجب طیب اردوان
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ  ہم ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،پاکستان اور ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی۔

استنبول میں وزیراعظم شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان  نے مشترکہ پریس کانفرنس، رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے مشترکہ طور پر پی این ایس تھری کی لانچنگ کی،پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، ہم نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی،پاکستان اور ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات کئے،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا، آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات میں عظیم دن ہے،تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔