گلگت بلتستان انتخابات؛ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو انتخابی مہم چلائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے، جہاں مجموعی طور پر آٹھ انتخابی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔
انتخابی جلسوں کے شیڈول کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 31 مئی کو شگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جبکہ یکم جون کو وہ خپلو میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
2 جون کو اسکردو میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ منعقد ہوگا، جبکہ 3 جون کو وہ دیامر میں انتخابی مہم جاری رکھیں گے۔ اسی روز بی بی آصفہ بھٹو زرداری ہنزہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔
4 جون کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غذر میں جلسہ کریں گے، جبکہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی، انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں 5 جون کو گلگت میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بڑا انتخابی جلسہ منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ثالثی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف