عید الاضحٰی پر24گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کی جائیگی؛ ترجمان پیسکو نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) نے کہا ہے کہ پیسکو ریجن میں عید الاضحٰی پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی،عید پر پیسکو کے تمام ٖفیڈرز پر 24گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کی جائیگی۔
ترجمان کے مطابق پیسکو چیف اختر حمید خان نے عید کے 2روز بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی تاکہ پیسکو کے تمام صارفین آرام سے عید منائیں اور سنت ابراہیمی ادا کریں،عید پر پیسکو عملہ ڈیوٹی دے گا اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیگا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اضافی ٹرانسفارمرز، بجلی کی تاریں، میٹرز اور دیگر سامان پیسکو عملے کو فراہم کای جائے گا،عوام سے التماس ہے کہ قربانی کے جانوروں کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ مت باندھیں،بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ ہر گھر تک بجلی فراہم کی جا سکے،بجلی کی خرابی کی صورت میں پیسکو ہیلپ لائن 118پر مفت کال کریں۔
یہ بھی پڑھیں : آغا خان فاؤنڈیشن کی تعلیم، صحت اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں؛وزیراعلیٰ سہیل آفریدی