آغا خان فاؤنڈیشن کی تعلیم، صحت اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں؛وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

May 25, 2026 | 18:21:PM
آغا خان فاؤنڈیشن کی تعلیم، صحت اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں؛وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
کیپشن: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آغا خان فاؤنڈیشن کی تعلیم، صحت اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ 
انہوں ںے لوئر چترال ایئرپورٹ پر پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج چترال کا مختصر دورہ کیا، جس کا مقصد پرنس رحیم آغا خان پنجم کی آمد پر اُن کا خیرمقدم کرنا تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں موجود سرمایہ کاری، سیاحت اور ترقی کے مواقع سمیت صوبائی حکومت کے اقدامات اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی گفتگو ہوئی،آغا خان فاؤنڈیشن کی تعلیم، صحت اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں،ملاقات میں پشاور میں آغا خان یونیورسٹی اور جدید ہسپتال کے قیام سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پرنس رحیم آغا خان پنجم نے خیبرپختونخوا میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں :  کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کیلئے نئی خبر آگئی