وزیرآباد ؛باراتیوں کی بس الٹ گئی،ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

May 25, 2025 | 21:23:PM
وزیرآباد ؛باراتیوں کی بس الٹ گئی،ایک شخص جاں بحق، 2زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر آباد میں باراتیوں کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات سالہ بچے سمیت دو  شدید زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ وزیرآباد کے علاقہ کوٹ خضری کے قریب پیش آیا، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ منی بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ڈیوائڈر لائن پر چڑھنے کے بعد الٹ گئی۔

بارات گوجرانوالہ سے گجرات جارہی تھی کہ کوٹ خضری کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ریسکیو ذرائع  کے مطابق ایک شخص کی ہلاکت سر پر چوٹ آنے کے باعث ہوئی۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد طارق کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10 فائنل؛کوئٹہ نے قلندرز کو ہدف دیدیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: