لاہور قلندر نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ میں لاہور قلندر نےکوئٹہ کو ہرا کرتیسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فاتح ٹیم نے 202 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر چوکا مارتے ہوئے حاصل کر لیا۔
لاہور کی جانب سے کوشال پریرا 31 گیندوں پر 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، محمد نعیم 46 ، عبداللہ شفیق نے 41 رنز بنائے، سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں پر201 رنز بنا ئے تھے، 17 سکور پر پہلی وکٹ سعود شکیل کی گری، کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل ،فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی گیند کا شکار بنے، فن ایلن12 سکور کر کے پویلین واپس لوٹ گئے, روسو 11 گیندوں پر 22 رنز بنا سکے،حسن نے 43 گیندوں پر 76 سکور کیے جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
فرنینڈو نے 29 اور چندی مل نے 22 رنز بنائے، فہیم اشرف نے 8 گیندوں پر 28 سکور کیے، لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا، حسن روف نے 2-2وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ائیٹر نے لاہور قلندر کے خلاف میچ جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ پریشر میچ میں بڑا ٹوٹل بنا لیا تو حرف کو دباو میں لاسکتے ہیں ،فائنل بہت بڑا میچ ہوتا ہے ۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے مطابق وسیم جونئیر کی جگہ خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا ،پی ایس ایل فائنل کو بھی عام میچ کی طرح کھلیں گے ۔
لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ سب منجھے ہوئے اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں ،سکندر رضا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔