"شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا"، ثانیہ ملہوترا

May 25, 2023 | 19:38:PM
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم "جوان" میں سکرین شیئر کرنے والی اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے کنگ خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ" ان کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب تھا۔" 

بھارتی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں اداکارہ ثانیہ ملہوترا  کا کہنا تھا کہ کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایک خواب کے جیسا ہے اور وہ اس پر نہایت خوش ہیں۔

 ثانیہ ملہوترا کا کہنا تھا  کہ "مجھے علم نہیں ہے کہ یہ موقع مجھے کیسے ملا لیکن جب مجھے یہ موقع ملا تو میں نے تہیہ کرلیا کہ اسے اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دوں گی"۔

انہوں نے مزید کہا کہ" کوئی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے کیسے منع کرسکتا ہے؟ ان کے ساتھ کام کرنا تو ہر ایک کا خواب ہے اور وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں اس کا شاندار موقع ملا۔"

اداکارہ نے کہا کہ" انہیں تو اب تک اس بات کا یقین نہیں آرہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنارہی تھیں اور جب وہ فلم کو خود دیکھیں گی تو تب ان کو یقین آئے گا۔"

واضح رہے کہ ثانیہ ملہوترا نے بالی ووڈ میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز سپرسٹار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم "دنگل" سے کیا تھا۔