جبر کے ذریعے تبدیلی نہیں آسکتی، حافظ نعیم الرحمان

May 25, 2023 | 13:16:PM
جبر کے ذریعے تبدیلی نہیں آسکتی، حافظ نعیم الرحمان
کیپشن: حافظ نعیم الرحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زبیر راشد) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ جبر کے ذریعے تبدیلی نہیں آتی، ہر باضمیر شخص کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر دیکھنا چاہتا ہے۔ 

24 نیوز سے خصوصی گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بہت ساری جگہوں پر مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا، بعض پارٹیوں نے ڈیل کی کہ 2 کروڑ 20 لاکھ تک کراچی کی آبادی کردیں اور بس۔

یہ بھی پڑھیے: شہدا کا خون ہم پر قرض، حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،بلاول بھٹو

ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا میں جن لوگوں کا کراچی کا مستقل پتہ درج ہے وہ 1 کروڑ 91 لاکھ ہیں، صرف کراچی والے ہی نہیں بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی بھی بڑی خواہش ہے کہ مئیر جماعت اسلامی کا بنے۔