ہولی کا تہوار دلوں کو جوڑنے کاایک شاندار موقع ہے :محسن نقوی

Mar 25, 2024 | 11:16:AM
 ہولی کا تہوار دلوں کو جوڑنے کاایک شاندار موقع ہے :محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہولی رنگوں کاتہوار ہے اور رنگ ہمیشہ پیار محبت والے ہی پائیدار ہوتے ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےہولی کے تہوار پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کی خوشیاں مبارک ہوں، ہولی کا تہوار دلوں کو جوڑنے کاایک شاندار موقع ہے ،محبت اور ہم آہنگی پھیلائیں کیونکہ آج معاشرہ نفرتوں اور کدورتوں کا شکار ہے،آپس کی تلخیوں کو پس پشت ڈال کر اس رنگا رنگ تہوار کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہیے،ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے،ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ سیاسی میدان میں کود پڑیں،الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ بھی مل گیا