سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 21 ارب کے منصوبوں کا اعلان کر دیا

Mar 25, 2023 | 00:04:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں  21 ارب روپے سے زائد کے  6منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی )نے 21.28 ارب روپے مالیت کے 6ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی  ہے، ملتان میں 6 ارب 18 کروڑ روپے موسم کی پیش گوئی کا سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
سی ڈیڈبلیو پی نے سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کےقیام کا فیصلہ کیا ہے، جس پر 6 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی ، تین ارب 9 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا ڈی آئی خان ڈویلپمنٹ پیکیج منظور  کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت ڈی آئی خان شاہراہ کو دو رویہ کیا جائے گا ، ناگ سے گچک تک شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے۔