اپوزیشن رہنماﺅں کی پریس کانفرنس، شہباز شریف دھوپ کے باعث کبھی ہیٹ، کاغذ اور چھتری کا سہارا لیتے نظر آئے

Mar 25, 2022 | 21:52:PM
اسلام آباد، سیاسی گرما گرمی، سورج کی تپش، قائد حزب اختلاف پریشان
کیپشن: شہباز شریف پریس کانفرنس میں چھتری تانے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی گرما گرمی اور پھر سورج کی تپش کے باعث قائد حزب اختلاف پریشان دکھائی دیئے ، پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر بلاول بھٹو زر داری اور دیگر اپوزیشن رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دور ان اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کبھی ہیٹ، کاغذ یا چھتری کا سہارا لیتے نظر آئے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شریف نے کبھی کاغذ سر پر رکھا، تو کبھی ہیٹ پہنا لیکن دھوپ سے بچاو¿ ممکن نہ ہوسکا، پھر کسی نے چھتری دی تو شہباز شریف کو کچھ قرار آیا۔چھتری ملنے پر شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو بھی سائے میں آنے کی پیشکش کی، مگر بلاول نے مخصوص انداز میں ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا، جیسے کہہ رہے ہوں وہ جہاں اور جیسے ہیں ٹھیک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی رجسٹرڈ، اداکارہ کے والدین کا تعلق کس مذہب سے ہے؟