کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی رجسٹرڈ، اداکارہ کے والدین کا تعلق کس مذہب سے ہے؟ 

Mar 24, 2022 | 18:36:PM
کترینہ کیف، وکی کوشل، شادی رجسٹرڈ، میاں بیوی بن گئ
کیپشن: کترینہ کیف، وکی کوشل ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دسمبر 2021 میں شادی کرنےوالی بالی ووڈ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے تین ماہ بعد شادی رجسٹرڈ کروالی اور باضابطہ طور پر میاں بیوی بن گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل مبینہ طور پر 19 مارچ کو عدالت گئے اور اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوڑے نے اپنے خاندان کے ساتھ ایک عالیشان ریسٹورنٹ میں جا کر اس خوشی کے موقع کو منایا۔کہا جارہا ہے کہ جوڑی کا تعلق مختلف مذاہب ہے، جس وجہ سے انہیں بھارتی کے خصوصی میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی کو عدالت میں رجسٹرڈ کروایا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل ایک ہندو پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیںجبکہ کترینہ کیف کی والدہ مسیحی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے والد کا تعلق مسلم مذہب سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ عاشق بہن ہے ،بے دھیانی میں دوپٹے سے چہرہ صاف کیا، مفتاح اسماعیل کی وضاحت