جنگ کب ختم ہو گی۔یو کرائنی فوج نے تاریخ دیدی

Mar 25, 2022 | 21:48:PM
جنگ۔روس۔برلن۔جشن۔ہٹلر ۔سوویت یونین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرینی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے فوجیوں کو کہا جا رہا ہے کہ جنگ 9 مئی تک ختم ہو جانی چاہئے۔یاد رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ کا آغاز گزشتہ ماہ 24 فروری کو کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ہر سال 9 مئی کو روس بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے، روس اس دن اپنی عظیم حب الوطنی کی جنگ (1941-1945) کے خاتمے کا جشن مناتا ہے۔30 اپریل 1945 کو ہٹلر نے خودکشی کر لی تھی، ہٹلر کی خودکشی کے کچھ ہی دنوں بعد برلن سوویت یونین کے قبضے میں چلا گیا تھا جبکہ جرمن مسلح افواج نے 7 مئی 1945 کو مغرب میں اور 9 مئی 1945 کو مشرق میں غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال د یئے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں۔پیکاآرڈیننس لانے میں کیا عجلت تھی؟ کیوں نہ کالعدم قرار دیدیا جائے۔؟اسلام آباد ہائیکورٹ