لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں نویں محرم کو خصوصی طبی، سکیورٹی اور صفائی انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں نویں محرم الحرام کو خصوصی طبی، سکیورٹی اور صفائی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ایل آر ایچ پشاور میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
نویں اور دسویں محرم کو ایمرجنسی، ٹراما سنٹر اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔
طبی عملہ، ادویات، ایمبولینس سروسز اور ضروری طبی وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کے دوران پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ