محرم الحرام کے دوران پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ

Jun 25, 2026 | 19:02:PM
محرم الحرام کے دوران پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔  پمز انتظامیہ نے کل 26 جون تک ہائی الرٹ کا سرکلر جاری کر دیا  ہے۔

 تمام شفٹ اور ایمرجنسی سٹاف معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دے گا ۔پمز کے تمام کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کا ایمرجنسی ڈیوٹی روسٹرز تیار کیا گیا ہے۔  نیورو سرجری، آرتھوپیڈک اور جنرل سرجری شعبوں میں اضافی آن کال سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ 

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پمز میں 10 بیڈز مختص ہیں۔  بلڈ بینک میں خون کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔