طلال چودھری کا نویں محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ، داخلی و خارجی راستوں اور نگرانی کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا

Jun 25, 2026 | 18:39:PM
طلال چودھری کا نویں محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ، داخلی و خارجی راستوں اور نگرانی کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا
کیپشن: طلال چودھری نویں محرم الحرام جلسوس کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لے رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نویں محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا،‎‎چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی دورے کے موقع پر موجود تھے۔‎

‎وزیر مملکت داخلہ نے جلوس کے سکیورٹی پلان، داخلی و خارجی راستوں اور نگرانی کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

طلال چودھری کا کہناتھا کہ ‎‎وزیر داخلہ محسن نقوی مرکزی کنٹرول روم سے ملک بھر میں محرم جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ‎‎اسلام آباد پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامع اور مؤثر سکیورٹی انتظامات نافذ کر رکھے ہیں،‎جلوس کی مانیٹرنگ جدید سرویلنس سسٹم، سیف سٹی کیمروں اور کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل جاری ہے۔

‎طلال چودھری نے عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔‎‎‎جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر جامع چیکنگ کا مؤثر نظام نافذ ہے۔‎‎‎وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ڈیوٹی پر مامور افسران کو عزاداروں کیلئے ہر ممکن سہولت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسلک کیلئے بڑا دھچکا، اہم اعزاز چھن گیا