ایلون مسک کھرب پتیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے

Jun 25, 2026 | 15:05:PM
 ایلون مسک کھرب پتیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کھرب پتیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محض 2 ہفتے قبل ایلون مسک اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے حصص اسٹاک مارکٹ میں جاری کرتے ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے تھے۔ 
بلوم برگ بلین ایئرز انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کی دولت کی مالیت اب 957 ارب ڈالرز رہ گئی ہے جو دو ہفتے قبل 1.11 ٹریلین ڈالرز تھی۔ 
ایلون مسک کی دولت میں یہ کمی اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص میں نمایاں تنزلی کے بعد سامنے آئی ہے،اس کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز بھی مجموعی طور پر نیچے آئے ہیں،اس نقصان کے باوجود ایلون مسک اب بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی دولت ان کے قریب ترین حریفوں سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی جانیوالوں کیلئے فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام کی پیشکش
 ماہرین کے مطابق اس کمی کی وجہ طویل مدت میں مصنوعی ذہانت کے منافع بخش ہونے کے بارے میں بڑھتے ہوئے شکوک و شبہات ہیں۔