پشاور: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث تینوں ملزمان گرفتارہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سے متعلق کئی جرگہ ممبران کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعہ کے بعد مقامی جرگے میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملوث ملزمان میں سے ایک لڑکی سے شادی کرے گا۔
پولیس کے مطابق جرگے میں متاثرہ لڑکی کے والد کو رقم ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا،پولیس نے باضابطہ ایف آر درج کرنے ملزمان کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول مزید سستا ہوگا:وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے خوشخبری سنا دی
پولیس کے مطابق واقعہ سے متعلق مختلف پہلوؤں سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔