پٹرول مزیدسستاہوگا:وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے خوشخبری سنا دی

Jun 25, 2026 | 12:28:PM
پٹرول مزیدسستاہوگا:وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے خوشخبری سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم کے سیاسی مشیر راناثناء اللہ نے امریکہ ایران معاہدے کے بعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کی خوشخبری سنا دی ۔

آبنائے ہرمزکھلنے کے بعدعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً پانچ فیصد کمی ہوئی ہے، امریکی خام تیل ڈبلیوٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 69 ڈالرفی بیرل پرآ گئی جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ بھی سستا ہوکر 72 ڈالرفی بیرل میں فروخت ہونے لگاہے،اماراتی مربن 66 ڈالر فی بیرل پر آگیاہے۔
 وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر وزیراعظم نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی مزید نیچے آئیں گی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل جنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور حکومت نے بحرانی کیفیت میں ہفتہ وار ہر جمعے کو پٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کا فیصلہ کیا تھا، اسٹاک کو برقرار رکھنے کے لیے زائد قیمتوں پر تیل خریدنا پڑا، اس وقت بھی پروپیگنڈا کیا گیا کہ آئل کمپنیوں نے اربوں روپے منافع کما لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے خودمختار ڈالر بانڈز کی درجہ بندی اپ گریڈ کر دی

راناثناءاللہ نے مزیدکہاکہ آج تھوڑا فائدہ ہوتا ہے تو کل کو نقصان بھی ہوتا ہے، جیسے کمپنیوں کو پٹرولیم قیمتوں پر فائدہ ہوا، تو اب وہ تھوڑا واپس بھی کرنا ہوگا، سسٹم کے تحت کام ہوتا ہے، اسے ڈسٹرب کرینگے تو مشکلات پیش آئیں گی، یہ بھی دیکھا جائیگا کہ کمپنیوں کو کتنا فائدہ پہنچا، اگر اب ان کو نقصان اٹھانا ہے، تو اٹھانا چاہیے، اگر بہت زیادہ بوجھ پڑ رہا ہے تو حکومت کمپنیوں کا بھی خیال رکھے گی۔
 رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر کوئی بحران پیدا کیا گیا تو پھر کمپنیوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔