سرکاری خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے پاک ایپ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیشنل آئی ٹی بورڈنے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے پاک ایپ متعارف کرا دی ۔
نیشنل آئی ٹی بورڈ سٹی اسلام آباد ایپ کو ایک نئے انداز میں متعارف کروا رہا ہے، جسے شہریوں کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اس ایپ کے ذریعے اسلام آباد کے شہری اب ایک ہی انداز میں متعدد سرکاری خدمات سے استفادہ کرسکیں گے۔
پاک ایپ کےجدید یوزر انٹرفیس، بہتر کارکردگی اور آسان نیوی گیشن کے ذریعے اب سرکاری خدمات تک رسائی پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے، شہری پاک ایپ کے ساتھ اپنی تمام تر سہولیات کو ایک اسمارٹ اور مربوط پلیٹ فارم پر منتقل کریں اور ڈیجیٹل پاکستان کا حصہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں:بادل پھر برس پڑے،محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی نویدسنادی
صارفین اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب کیو آر کوڈز اسکین کرکے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔