حکومت کا ہدف محفوظ،پائیدار اور خود کفیل زرعی نظام ہے،رانا تنویر حسین کیFAO کی نمائندہ سے ملاقات 

Jun 25, 2025 | 21:26:PM
حکومت کا ہدف محفوظ،پائیدار اور خود کفیل زرعی نظام ہے،رانا تنویر حسین کیFAO کی نمائندہ سے ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کی فوڈ اینڈ ایگری کلچر  آرگنائزیشن(ایف اے او) کے نمائندہ فلورنس رولے سے اہم ملاقات، جس میں ایف اے او کے ساتھ زرعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر  رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی زراعت کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے،چھوٹے کسان موسمیاتی اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہو رہے ہیں ۔جدید بیج، کھاد اور مشینری کے ذریعے زرعی پیداوار بڑھا رہے ہیں ،خواتین اور نوجوانوں کی زرعی تربیت ہماری ترجیح ہے،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی نظام کو جدید بنایا جا رہا ہے ،حکومت کا ہدف ایک محفوظ، پائیدار اور خود کفیل زرعی نظام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے او کی مدد سے ویلیو چین بہتر بنائی جائے گی ،وزارت اور ایف اے او کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہو گا ،موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے قومی اور عالمی اشتراک ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقیاں و  تبادلے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری