ناشتہ نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

Jun 25, 2025 | 21:01:PM
 ناشتہ نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طبی ماہرین نے ناشتہ کو انسانی صحت کے لیے بہترین قرار دیا ہے، آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے مگر کچھ افراد ناشتہ نہ کرنے کو جسمانی وزن میں کمی لانے کا بہترین ذریعہ تصور کرتے ہیں۔

کچھ افراد ناشتہ کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ دن کی پہلی غذا سے دوری اختیار کرتے ہیں مگر جانیں کہ ناشتہ نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، ناشتہ نہ کرنے والے کچھ افراد تھکاوٹ اور توانائی میں کمی محسوس کرتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ صبح ناشتہ نہ کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح گھٹ جاتی ہے جس سے نقاہت اور کمزوری کا سامنا ہوتا ہے۔

خاص طور پر اگر آپ نے حال ہی میں ناشتہ نہ کرنے کو عادت بنایا ہے تو پھر یہ تجربہ زیادہ ہوتا ہے، مگر دن گزرنے کے ساتھ کمزوری یا توانائی میں کمی کے احساس کی شدت میں کمی آ جاتی ہے۔

کورٹیسول ایک ایسا ہارمون ہے جسے تناؤ سے منسلک کیا جاتا ہے، صبح کے وقت بھوکے پیٹ رہنے سے کورٹیسول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے تو تناؤ بھی بڑھ جاتا ہے،کورٹیسول کی سطح میں اضافہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ جسم بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

ناشتہ نہ کرنے کی عادت سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے، خالی پیٹ رہنے سے چڑچڑے پن کا امکان بڑھتا ہے،صبح ناشتہ نہ کرنے سے دوپہر یا رات میں اضافی مقدار میں خوراک کو جزوبدن بنانے کا امکان بڑھتا ہے۔